وزیر اعظم نواز شریف کو سعودی فرماں رواں کی خصوصی دعوت

وزیر اعظم نواز شریف منگل کو ریاض روانہ ہوں گے


ویب ڈیسک March 01, 2015
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف سعودی فرماں روا اور دیگر اہم حکام سے ملاقاتیں کریں گے فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر منگل کو ریاض روانہ ہوں گے۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ دنوں وزیراعظم نواز شریف کو رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں دورے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا۔ دعوت کے پیش نظر وزیراعظم منگل کو ریاض روانہ ہوں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف سعودی فرماں روا اور دیگر اہم حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر وہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔

مقبول خبریں