کراچی کور کمانڈر کی گورنر سے علیحدگی میں ملاقات نہیں ہوئی ترجمان گورنر ہاؤس

بعض ٹی وی چینلزپرخبرنشر کی گئی تھی کہ کورکمانڈر کراچی نے گورنرہاؤس میں عشرت العباد خان سے ملاقات کی ہے


Staff Reporter March 24, 2015
ٹارگٹڈ آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال کی اطلاعات میں بھی کوئی صداقت نہیں ,ترجمان گورنر ہاؤس ۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار گورنر ہاؤس میں تقریب سول ایوارڈز میں شرکت کیلیے تشریف لائے تھے۔

گورنرہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر کراچی گذشتہ روز گورنر ہاؤس میں محض تقریب میں شرکت کیلیے آئے تھے اوران کی گورنر سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ٹارگٹڈ آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال کی اطلاعات میں بھی کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ کور کمانڈر کراچی کی گورنرہاؤس آمد کے حوالے سے ٹی وی چینلزپرخبرنشر کی گئی کہ کورکمانڈر کراچی نے گورنرہاؤس میں گورنرڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ہے جس میں کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر معاملات پرگفتگو کی گئی۔


مقبول خبریں