انوشکا شرما شائقین کرکٹ کی تنقید پر پھٹ پڑیں

ویرات کارکردگی نہ دکھائیں تو اس کی ذمہ دار میں کس طرح ہوسکتی ہوں، انوشکا شرما


ویب ڈیسک March 27, 2015
ویرات کوہلی اور میرا تعلق کافی گہرا ہے، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈاسٹارانوشکا شرما سیمی فائنل میں شکست کے بعد شائقین کی جانب سے شدید تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے پھٹ پڑیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور میرا تعلق کافی گہرا ہے اس طرح کی خبریں تعلقات پر نہیں ہمارے کام پر اثرانداز ہوتی ہیں جب کہ کوہلی اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا چاہتا ہے لیکن جب وہ کارکردگی نہیں دکھاتے تو مجھ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی جاتی جس پر مجھے بتایا جائے کہ ان کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار میں کس طرح ہوسکتی ہوں۔

انوشکا شرما نے کہا کہ علاج کرانے کی غرض سے اسپتال گئی تو مشہور کردیا گیا کہ آسٹریلیا جانے کی وجہ سے تکلیف سے دوچار ہوئیں حالانکہ کمر میں تکلیف فلم این ایچ 10 کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے ٹوئٹر پر انوشکا شرما کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

مقبول خبریں