اسمبلیوں میں واپسی  تحریک انصاف آج فیصلہ کرے گی

اسمبلیوں میں واپسی کے حوالے سے پارٹی میں مختلف رائے ہے، سیکریٹری جنرل جہانگیرترین


Numainda Express April 05, 2015
اسمبلیوں میں واپسی کے حوالے سے پارٹی میں مختلف رائے ہے، سیکریٹری جنرل جہانگیرترین

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااہم اجلاس آج(اتوارکو) بنی گالہ میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہوگا۔

اجلاس میں اسمبلیوں میں واپسی اورمشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے یانہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیرترین نے ایک ٹی وی کو بتایاکہ اسمبلیوں میں واپسی کے حوالے سے پارٹی میں مختلف رائے ہے۔ کورکمیٹی میں اس پرکھل کربحث ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ یمن کی صورتحال پرپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس الگ معاملہ ہے۔

مقبول خبریں