عارف لوہار فلم کے گانے ریکارڈ کروانے رواں ماہ بھارت جائینگے

گلوکار پرکاش باد ل کی دعوت پر امرتسر اورلدھیانہ میں میوزیکل شوزمیں بھی پرفارم کرینگے


این این آئی May 02, 2015
گلوکار پرکاش باد ل کی دعوت پر امرتسر اورلدھیانہ میں میوزیکل شوزمیں بھی پرفارم کرینگے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: فوک گلوکار عارف لوہار فلم کے گانوںاور میوزک کے لیے رواں ماہ بھارت جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فلمساز انند چوپڑا نے اپنی نئی فلم کے لیے گانوں اور میوزک کے لیے پاکستان کے معروف فوک گلوکار عارف لوہار کو بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔

عارف لوہار رواں ماہ بھارتی فلم کے گانے اور میوزک کے لیے جائیں گے اور اس کے ساتھ وہ پرکاش باد ل کی دعوت پر امرتسر اورلودھیانہ میں ہونیو الے میوزیکل شو زمیں بھی پرفارم کرینگے ۔یادرہے کہ عارف لوہار بھارت میں بے حد مقبول گلوکار تصور کیے جاتے ہیں ۔

مقبول خبریں