ہانگ کانگ سپرسکسزکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عبدالرزاق ہوں گے

27 اکتوبر سےشروع ہونے والے سپرسکسزایونٹ کے لئے ابتدائی ناموں کی لسٹ پی سی بی کی آفیشئل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے


ویب ڈیسک October 11, 2012
27 اکتوبر سےشروع ہونے والے سپرسکسزایونٹ کے لئے ابتدائی ناموں کی فہرست پی سی بی کی ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے ، فوٹو : فائل

ہانگ کانگ سپرسکسزکےلئےقومی ٹیم کے کپتان آل راونڈر عبدالرزاق ہوں گے۔

27 اکتوبر سےشروع ہونے والے سپرسکسزایونٹ کے لئے ابتدائی ناموں کی فہرست پی سی بی کی ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے جس کےمطابق قومی ٹیم کی کپتانی آل راؤنڈرعبدالرزاق کریں گےٹیم کے دیگرکھلاڑیوں میں عمراکمل ، یاسر شاہ،جنیدخان ، تنویراحمد، حماد اعظم اوراویس ضیاء شامل ہیں جبکہ مینجمنٹ کی ذمہ داری شفیق احمد کودی گئی ہے۔دوسری جانب ترجمان پی سی بی کاکہنا ہےکہ سپرسکسزکے لئے قومی ٹیم کا باقاعدہ اعلان جلد کیاجائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے