زمبابوے ٹیم کو بین الاقوامی سطح کی سیکیورٹی دینگے آئی جی پنجاب

پنجاب میں داعش کی سرگرمیوں کے حوالے سے کسی قسم کی انٹیلجنس اطلاعات موجود نہیں،آئی جی پنجاب


Numaindgan Express May 19, 2015
پنجاب میں داعش کی سرگرمیوں کے حوالے سے کسی قسم کی انٹیلجنس اطلاعات موجود نہیں،آئی جی پنجاب فوٹو: فائل

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرانے کہاکہ پنجاب میں داعش کی سرگرمیوں کے حوالے سے کسی قسم کی انٹیلجنس اطلاعات موجود نہیں ، لاہور میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کی آمد پر اسے بین الاقوامی سطح کی سیکیورٹی انتظامات دی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے دہشت گردی کے خلاف دستیاب وسائل میں بہترین انداز میں کام کررہے ہیں جس کے باعث نہ صرف ملک بلکہ پنجاب میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ پیر کو پولیس ٹرینگ کالج سہالہ میں سب انسپکٹروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہاکہ پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں ہوئیں ہیں۔

مقبول خبریں