اچھے کرداروں کی بہت بھوکی اداکارہ ہوں، ودیا بالن

شوبز ڈیسک  جمعرات 4 جون 2015
ودیا بالن نے فلم پرینیتا کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور اس میں ان کے ساتھ سیف علی خان تھے ۔  فوٹو : فائل

ودیا بالن نے فلم پرینیتا کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور اس میں ان کے ساتھ سیف علی خان تھے ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: ودیابالن نے کہا ہے کہ میں اچھے کرداروں کی بہت بھوکی اداکارہ ہوں یہ بات انھوں نے بی بی سی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی میں بالی وڈ میں صرف ایک فلم کرنا چاہتی تھی اور فلم پرینیتا کے ساتھ بہت خوش تھی لیکن اب دس سال اور 18 فلموں کے بعد بھوک پہلے سے بہت بڑھ گئی ہے۔

ودیا بالن نے بالی وڈ میں اپنے ایک دہائی کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے بڑی بات کیا ہو سکتی ہے کہ میں دس جون کو انڈسٹری میں اپنے دس سال پورے کر رہی ہوں۔ اس انڈسٹری میں میرا سفر بہت اچھا رہا۔ جتنے کی امید تھی اس سے کہیں زیادہ پایا۔اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے کئی مواقع ہاتھ آئے۔ودیا بالن نے فلم پرینیتا کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور اس میں ان کے ساتھ سیف علی خان تھے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔