پاکستانی کمیشن کا برطانیہ میں ویزا سروس ٹھیکےپر دینے کا فیصلہ

پاکستان جانےکےخواہشمندحضرات ویزا کےحصول کیلیےکوریئر کمپنی سے رجوع کرینگے، فیس 104پونڈ سےبڑھ کر135پونڈ ہو جائیگی.


Online October 14, 2012
پاکستان جانے کے خواہشمند حضرات ویزا کے حصول کیلیے کوریئر کمپنی سے رجوع کرینگے، فیس 104پونڈ سے بڑھ کر 135پونڈ ہو جائیگی. فوٹو: فائل

برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن نے ویزا سروسز کا کنٹرول ایک کوریئر کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں داخلے کیلیے ویزا کی درخواست دینے والے پاکستانیوں کیلیے یوکے بارڈر ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کرنے والی کوریئر کمپنی پاکستان جانے کے خواہشمند افراد کو ویزا فراہم کرے گی اور کوریئر کمپنی 135پونڈ فی درخواست کی شرح سے فیس مقرر وصول کرے گی، 15اکتوبرسے ویزے کیلیے درخواست دینے والوں کی درخواستوں کی پروسیسنگ کا کام شروع کردیا جائے گا لیکن ویزا کی درخواستوں کی پروسیسنگ کاکام ٹھیکے پر دینے کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے، متعلقہ کوریئر کمپنی اس کیلیے ویزے کی ہردرخواست پر 135پونڈ فیس چارج کرے گی جس میں کمپنی کی 30 پونڈ فیس اور 3پونڈ بینک چارجزشامل ہوں گے۔

اس سے قبل برطانوی پاسپورٹ رکھنے والوں سے مجموعی طورپر 104پونڈ فیس وصول کی جاتی تھی جس میں بینک کی 2 پونڈ فیس شامل تھی، کوریئر کمپنی نے ویزا درخواستوں کی پروسیسنگ کیلیے اسٹریٹ فورڈ اور ایسٹ لندن میں اپنے دفاتر قائم کردیے ہیں، اطلاعات کے مطابق کمپنی کاایک نمائندہ اسٹریٹ فورڈ کے مین سینٹر کی مدد کیلیے پاکستان ہائی کمیشن میں بیٹھے گا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ معیاری نوعیت کاہے اورپاکستان کے متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد اس پر دستخط کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں