سرفرازنواز اور عامر سہیل کے خلاف سول عدالت سے بورڈ کو حکم امتناع حاصل

سرفراز نواز اور عامر سہیل کی جانب سے دفاع کیلیے کوئی موجود نہیں تھا


Sports Reporter June 20, 2015
سرفراز نواز اور عامر سہیل کی جانب سے دفاع کیلیے کوئی موجود نہیں تھا فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفرازنواز اور عامر سہیل کیخلاف سول عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیا، دونوں سابق کرکٹرز کو ٹی وی پر کمنٹری سے روکتے ہوئے بورڈ عہدیداروں کیخلاف منفی بیانات پر معذرت کیلیے کہا گیا ہے۔

لاہور کی عدالت میں پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی درخواست پر کیس کی سماعت کیلیے تفضل رضوی پیش ہوئے، سرفراز نواز اور عامر سہیل کی جانب سے دفاع کیلیے کوئی موجود نہیں تھا، پی سی بی کے وکیل کے مطابق فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ دونوں کرکٹرز پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر درخواست گزار کیخلاف الزامات سے گریز کریں۔

مقبول خبریں