پنجاب میں ایک ہزار سے زائد سینئر سب انسپكٹر 7سال سے ترقیوں سے محروم

ترقی سے محروم پولیس اہلکاروں نے ضروری پروفیشنل اپركورس بھی كرركھا ہے


ویب ڈیسک June 28, 2015
پنجاب بھر میں انسپكٹر کے عہدے کی سیكڑوں اسامیاں خالی پڑی ہیں فوٹو: فائل

پنجاب پولیس میں انسپكٹرز کی سیکڑوں اسامیاں خالی ہونے کے باوجود ایک ہزار سے زائد سب انسپکٹر اگلے عہدوں پر ترقیوں سے محروم ہیں۔

پنجاب بھر میں انسپكٹر کے عہدے کی سیكڑوں اسامیاں خالی پڑی ہیں اور ان پر سب انسپكٹرز فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن ایک ہزار سے زائد سینئر سب انسپكٹر گزشتہ 7 سال سے انسپكٹرز كے رینک پر ترقیوں سے محروم ہیں، ان سب انسپكٹرز نے انسپكٹر اور ایس ایچ او کے عہدے پر ترقی كے لئے ضروری پروفیشنل اپركورس بھی كرركھا ہے۔

پنجاب حکومت نے اپر كورس كرنے والے سب انسپكٹرز كے لئے اب ایک اور كورس كرنا بھی ضروری قرار دے دیا ہے، ترقی کے خواہش مند كئی سب انسپكٹرز یہ نیا كورس بھی كرنے پر رضامند ہیں جب كہ جن سب انسپكٹرز كی ملازمتوں کی مدت کم رہ گئی ہیں انہوں نے نئے كورس كو بھی طفل تسلی قرار دیتے ہوئے مسترد كردیا ہے۔

مقبول خبریں