کیلون ہیرس ٹیلر سوئفٹ ہالی ووڈ کی امیرترین جوڑی قرار

2002 کے بعد پہلا موقع تھا جب کسی بھی البم کی پہلے ہفتے میں اس قدر زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔


INP June 29, 2015
بیونسے نولز اور جے زی 110.5 ملین ڈالرز دولت کے ساتھ دوسری امیر ترین جوڑی بن گئی۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی جوڑی ٹیلر سوئفٹ اور کیلون ہیرس انڈسٹری کی امیر ترین جوڑی بن گئے ہیں۔ ان کے اثاثوں کی کل مالیت 146ملین ڈالرز ہے۔

اس سے قبل بیونسے نولز اور جے زی امیر ترین جوڑا سمجھے جاتے تھے تاہم ان کے 110.5ملین ڈالر کے اثاثوں کی نسبت ٹیلر اور کیلون کی جوڑی کے پاس 35.5ملین ڈالرز زیادہ ہیں۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق تیسری امیر ترین جوڑی بلیک شیلٹن اور مرنڈا لیمبرٹ کی ہے جنکی مشترکہ دولت57ملین ڈالرز ہے۔ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں اچانک اضافے کی وجہ گزشتہ برس ان کا ریلیز ہونے والا البم1989ہے۔ اس البم کی پہلی ایک ہفتے میں 12لاکھ87ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ 2002 کے بعد پہلا موقع تھا جب کسی بھی البم کی پہلے ہفتے میں اس قدر زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

مقبول خبریں