امریکی ریاست ٹینیسی میں نیوی بھرتی مرکز میں فائرنگ سے 4 فوجی ہلاک

حملہ آور کے پاس متعدد ہتھیار تھے اس نے دو فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، امریکی حکام


Monitoring Desk July 17, 2015
امریکی اٹارنی بل کلئین نے اس واقعہ کو داخلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: امریکی ریاست ٹینیسی میں فائرنگ سے 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینیسی کے شہر چٹانوگا کے نیوی بھرتی مرکزمیں ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس سے 4 امریکی فوجی جان کی بازی ہارگئے جبکہ پولیس افسر سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق حملہ آور کے پاس متعدد ہتھیار تھے۔

اس نے دو فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، لی ہائی وے پر بھرتی مرکز پر تیس منٹ فائرنگ کے بعد ایمنی کولاہائی وے پر دوسرے مرکز کو نشانہ بنایا گیا جہاں تمام ہلاکتیں ہوئیں، امریکی اٹارنی بل کلئین نے اس واقعہ کو داخلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں