داعش بھارت پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، امریکی رپورٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جولائی 2015
اس جنگ سے جنوبی ایشیا کے شدت پسندوں کو جذبہ مل سکتا ہے اور وہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوسکیں، سی آئی اے  فوٹو:فائل

اس جنگ سے جنوبی ایشیا کے شدت پسندوں کو جذبہ مل سکتا ہے اور وہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوسکیں، سی آئی اے فوٹو:فائل

واشنگٹن: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کارروائیوں کے بعد داعش امریکا کے خلاف ایک بڑی جنگ چھیڑنے سے قبل بھارت پر حملہ کرسکتی ہے۔

امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے اور امریکن میڈیا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے  ایک رپورٹ میں کہا گیا  داعش امریکا کے خلاف ایک خوفناک جنگ چھیڑنے سے قبل بھارت پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اس جنگ میں امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ حملے کی کوشش کرے گا تو دوسری جانب  مسلمان بھی اس  جنگ کے لیے یکجا ہوجائیں گے۔

اس رپورٹ پر سی آئی اے کے ایک عہدیدار بروس رائیڈل نے کہا کہ بھارت پر حملے سے داعش کی اہمیت اور اثر میں اضافہ ہوگا اور اس سے جنوبی ایشیا کے شدت پسندوں کو جذبہ مل سکتا ہے اور وہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوسکیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا افغانستان میں ممکنہ طور پر داعش کی موجودگی سے آگاہ ہے اور وہ اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اس کے علاوہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ داعش اور اس کے خطرات سے خود پاکستانی حکام بھی آگاہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔