آمریت کی گود میں بیٹھنے والے تحریک انصاف میں آگئے حامد خان

مشرف کی آمریت کو مضبوط بنانے والے اب تحریک انصاف میں آچکے ہیں، حامد خان


Monitoring Desk August 02, 2015
مشرف کی آمریت کو مضبوط بنانے والے اب تحریک انصاف میں آچکے ہیں، حامد خان۔ فوٹو: فائل

KARACHI: تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان پارٹی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے کہتے ہیں آمریت کی گود میں بیٹھنے والے پارٹی میں آگئے،مخلص ساتھیوں کو آگے نہیں بڑھنے دیاجارہا، چلے ہوئے کارتوسوں کوعمران خان کے گرد جمع دیکھ کرعوام بھی مایوس ہیں۔

حامد خان کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا جس میں کارکنوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ اجلاس میں حامد خان نے بھی پارٹی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ مشرف کی آمریت کو مضبوط بنانے والے اب تحریک انصاف میں آچکے ہیں ان کی موجودگی پارٹی کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوگی۔

مقبول خبریں