پی آئی اے کے طیارے میں وزیراعظم کے نواسے کے جوتے چوری

وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید نے لینڈنگ کے وقت جوتے پہننے کیلئے ڈھونڈے تو غائب تھے


Monitoring Desk August 08, 2015
وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید نے لینڈنگ کے وقت جوتے پہننے کیلئے ڈھونڈے تو غائب تھے۔ فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن کے طیارے میں وزیراعظم نوازشریف کے نواسے کے جوتے چوری ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید دبئی سے پی آئی اے کی پروازپی کے 204 کے ذریعے آرہے تھے کہ دوران پروازجوتے اتار کر بیٹھے، لینڈنگ کے وقت پہننے لگے توغائب تھے۔ شکایت پر عملے اورسول ایوی ایشن کی دوڑ لگ گئی لیکن 2گھنٹے تلاش کے باوجودجوتے نہ مل سکے۔

مقبول خبریں