عالمی اسنوکر قومی پلیئرز ابتدائی ناکامیوں کے بعد سنبھل گئے

سجاد اور اسجد اقبال نے اپنے دوسرے میچ میں ایشین کھلاڑیوں کو شکست دے دی


Sports Desk September 08, 2015
سجاد اور اسجد اقبال نے اپنے دوسرے میچ میں ایشین کھلاڑیوں کو شکست دے دی: فوٹو:فائل

لاہور: عالمی پروفیشنل و امیچر 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ گذشتہ روز تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں شروع ہوگئی۔

تینوں پاکستانی کیوئسٹس یورپی حریفوں سے ابتدائی مقابلے ہارنے کے بعد سنبھل گئے۔ بعد میں ہونے والے میچز میں انھوں نے ایشیائی کیوئسٹس کیخلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی، افتتاحی دن سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو ویلز کے مائیکل وائٹ نے 5-3 سے زیر کرلیا، وائٹ کی جیت کا اسکور 13-45، 47-5، 35-20، 39-12، 19-35، 23-32، 62-0 اور 41-15 رہا۔ انگلینڈ کے میتھیو سیلٹ نے عالمی نمبر2 رینکڈ محمد سجاد کو بھی 5-3 سے قابو کیا۔

انھیں 48-0، 21-32، 4-49، 59-0، 55-4، 40-7، 73-47 اور 38-0 سے کامیابی ملی۔انگلینڈ ہی کے روبرٹ ملکنز نے اسجد اقبال پر 5-1 سے غلبہ پایا، وہ 68-0(68)، 49-18، 41-30، 35-33، 30-42 اور 54-0 سے کامیاب رہے۔ دوسرے میچ میں محمد سجاد نے سخت جدوجہد کے بعد چین کے یوآن سیجون کو 5-4 سے پچھاڑ دیا، جیت کا اسکور 1-44، 49-7، 61-9(57)، 12-32، 20-42، 0-50(50)، 36-23، 38-11 اور 37-0 رہا۔ اسجد اقبال نے تھائی لینڈ کے راچاپول پواوب اورم پر 5-2 سے قابو پایا، انھیں 12-37، 41-40، 64-5، 0-41، 73-0 ، 62-16 اور 38-1 سے فتح حاصل ہوئی۔

مقبول خبریں