سلمان نے شاہ رخ کو بگ باس میں آنے کی دعوت دیدی

شاہ رخ خان پر کسی قسم کا دباؤ ہر گز نہیں ہے کہ وہ لازماً میرے شو کا حصہ بنیں، سلمان خان


INP September 30, 2015
شاہ رخ خان پر کسی قسم کا دباؤ ہر گز نہیں ہے کہ وہ لازماً میرے شو کا حصہ بنیں، سلمان خان۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان کو فلم ''دل والے'' کی پرموشن کے لیے 'بگ باس 9'میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

سلمان نے میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ اگر شاہ رخ خان اپنی خوشی سے فلم کی پرموشن کے لیے میرے شو پر آنا چاہیں تو میری طرف سے ان کے لیے خاص دعوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شاہ رخ خان میرے شو پر آنے کے لیے وقت نکال پائے اور بگ باس کے گھر آنے والے مہمانوں کے ساتھ وقت گزراتو مجھے بے حد خوشی ہو گی۔علاوہ ازیں سلمان خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری طرف سے شاہ رخ خان پر کسی قسم کا دباؤ ہر گز نہیں ہے کہ وہ لازماً میرے شو کا حصہ بنیں۔

مقبول خبریں