احمد چنائے کا استعفیٰ منظور زبیر حبیب سی پی ایل سی کے نئے سربراہ مقرر

احمد چنائے نے5 برس دن رات محنت کرکے جرائم کی روک تھام کلیے کام کیا،بورڈ اراکین


Staff Reporter October 03, 2015
احمد چنائے نے5 برس دن رات محنت کرکے جرائم کی روک تھام کلیے کام کیا،بورڈ اراکین: فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ معلومات کا تبادلہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے نہایت اہم ہے کراچی میں جرائم کی روک تھام اور اس کے سد باب میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی(سی پی ایل سی ) کی معلومات کا تبادلہ موئثر ثابت ہوا ہے ، جرائم اور جرائم پیشہ عنا صر سے متعلق سی پی ایل سی کے پاس موجود تفصیلات اور سے جرائم کی شرح اور اسباب کا بخوبی علم رہتا ہے۔

گورنر سندھ نے چیف سی پی ایل سی کو ہدایت کی کہ اس کے دائرہ کار کو صوبے کے دیگر اضلاع تک بڑھانے کے عمل کو تیزکیا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنر ہاؤس میں سی پی ایل سی بورڈ کے اجلاس کے شرکا سے کیا ۔ اجلاس میں گورنر سندھ کو 2014-15 ء کی سالانہ اور ادارے کے قیام سے اب تک کی کارکردگی اور اغراض و مقاصدکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں احمد چنائے کی استعفے کی منظوری کرتے ہوئے زبیر حبیب کو متفقہ طور پر چیف سی پی ایل سی مقررکرنے کی منظور دی گئی ۔

اجلاس میں بورڈ اراکین نے سابق چیف سی پی ایل سی احمد چنائے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے5 برس دن رات محنت کرکے جرائم کی روک تھام کلیے کام کیا۔ سابق چیف سی پی ایل سی احمد چنائے نے اپنی 5سالہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ سالوں میں 658 اغواء کے مقدمات ہوئے جن میں 95 فیصد کامیابی حاصل ہوئی اور تمام مغوی بغیر تاوان کے بازیاب کرائے گئے جبکہ 126 اغوا کار کارروائیوں کے دوران مارے گئے ۔ 8000 سے زائد بھتہ خوری کے مقدمات رجسٹرڈ ہوئے جس میں 99 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ۔

مقبول خبریں