آسٹریلیا میں دہشت گردی کے شبہے میں پولیس کا مسجد پر چھاپہ

مسجد کی تلاشی مقامی مسلمان کمیونٹی کے نمائندوں کی مشاورت کے بعد لی گئی، سڈنی پولیس


INP October 05, 2015
پولیس کے ایک سویلین اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کرنے والا 15 سالہ لڑکا پہلے اس مسجد میں گیا تھا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پولیس نے دہشت گردی کے شبہے میں ایک مسجد پر چھاپہ مار کر تلاشی لی۔

آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی سڈنی کے علاقے پاراماٹا میں واقع ایک مسجد پر چھاپا مارا گیا۔ سڈنی پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کی تلاشی مقامی مسلمان کمیونٹی کے نمائندوں کی مشاورت کے بعد لی گئی۔

پولیس کے ایک سویلین اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کرنے والا 15 سالہ لڑکا پہلے اس مسجد میں گیا تھا۔ قتل کی واردات کو آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل پہلے ہی دہشت گردی کا واقعہ قرار دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں