مقبوضہ کشمیر میں گائے کے گوشت کی خرید و فروخت پرعائد پابندی معطل

چیف جسٹس جموں کشیر ہائی کورٹ 3 رکنی بینچ تشکیل دیں جو یہ معاملہ حل کرے، بھارتی سپریم کورٹ کا حکم


ویب ڈیسک October 05, 2015
جموں کشمیر ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں ریاست میں گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی تھی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر عائد پابندی 2 ماہ کے لئے معطل کردی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے وادی میں گائے کے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران مقبوضہ کشمیر کی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر پابندی کا اطلاق بزور طاقت کرانے کا حکم متنازع ہے، اس لئے اسے ختم کیا جائے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلے پر عمل درآمد کو 2 ماہ کے لئے روکتے ہوئے جموں کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو حکم دیا کہ وہ 3 رکنی بینچ تشکیل دیں جو اس معاملے کو حل کرے جو عدالت عالیہ کے 2 مختلف بینچوں کی جانب سے دیئے گئے فیصلوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں ریاست میں گائے کے گوشت کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی تھی اور پولیس کو حکم دیا تھا کہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ عدالتی فیصلے نے مقبوضہ وادی میں آزادی کے لئے نئی روح پھونک دی تھی۔

مقبول خبریں