دبئی ٹیسٹپاکستان کا3اسپنرزمیدان میں اتارنے پر غور

اگرپچ خشک اورسلو بولرزکیلیے موزوں ہوئی توپھرایک پیسرہی کھلائینگے،مصباح


Sports Desk October 21, 2015
اگرپچ خشک اورسلو بولرزکیلیے موزوں ہوئی توپھرایک پیسرہی کھلائینگے،مصباح: فوٹو : فائل

LAS VEGAS: پاکستان دبئی ٹیسٹ میں ایک ساتھ تین اسپنرزمیدان میں اتارنے پر غور کر رہا ہے، کپتان مصباح الحق نے کہاکہ کنڈیشنز دیکھ کر حتمی فیصلہ کرینگے، ابوظبی میں جو غلطیاں ہوئیں انھیں اس بار نہیں دہرایا جائیگا، پہلے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کی خدمات میسر ہوتیں تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا، سیریز اب زیادہ دلچسپ ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان مصباح الحق نے ایک غیرملکی ویب سائٹ کیلیے اپنے کالم میں لکھاکہ انگلینڈ سے دبئی ٹیسٹ میں ہم تین اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر کیساتھ میدان سنبھال سکتے ہیں، البتہ اس کا انحصار کنڈیشنز پر ہوگا، اگر پچ خشک اور سلو بولرز کیلیے موزوں ہوئی تو پھر ہم تین اسپنرز ہی کھلائینگے۔

ابوظبی ٹیسٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ شیخ زید اسٹیڈیم کی پچ ماضی کے مقابلے میں مختلف تھی، پہلے وہ تیسرے ہی دن اسپنرز کیلیے سازگار ہونا شروع ہوجاتی تھی مگر اس بار پانچویں روز ایسا ہوا، ہم نے میچ میں کافی غلطیاں بھی کیں،دوسری اننگز میں جلد ہی2 وکٹیں گرنے سے دباؤ میں آئے، مگر میں سمجھتا ہوں کہ ہم پھر بھی سنبھل گئے تھے لیکن حفیظ رن آؤٹ ہوئے، یونس خان اور میں غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے، یہی غلطیاں تقریباً ہماری شکست کا باعث بن گئی تھیں، ہماری کوشش ہوگی کہ باقی 2 ٹیسٹ میں ایسی چیزوں سے اجتناب کریں۔

اگرہم یہ غلطیاں نہ کرتے اور یاسر شاہ کی خدمات میسر ہوتیں تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔ کم روشنی کی وجہ سے میچ ختم ہونے سے متعلق مصباح نے کہاکہ امپائرز کے پاس اس حوالے سے فیصلے کا اختیار ہونا ہی درست ہے کیونکہ اگر وہ اس بارے میں کپتانوں سے مشاورت کرتے تو ہر کوئی اپنے فائدے کی بات کرتا، امپائرز میٹرز پر جو دیکھیں اس کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد سیریز اب مزید دلچسپ ہوچکی اور آنے والے ہفتوں میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

مقبول خبریں