تحریک انصاف مستقبل کی ق لیگ ہے رانا ثنا اللہ

عمران شکست برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں، ابھی بہت سے صدمے ان کے منتظر ہیں، صوبائی وزیر


Numainda Express October 30, 2015
ہرالیکشن سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں، رانا ثناء اللہ۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مستقبل کی ق لیگ ہے، ساون کے اندھے کی مانند عمران خان کو بھی اب ہر طرف ہراہرا دکھتا ہے۔

عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان شکست برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں، ابھی بہت سے صدمے ان کے منتظر ہیں، ہرالیکشن سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں، سرکاری اداروں پر الزام تراشی عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا وطیرہ بن چکاہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور ان کے ساتھی جھوٹ بول کر عوام کوگمراہ نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم تبدیلی اورانقلاب کے جھوٹے دعووں کو جان چکی ہے، آنے والا وقت (ن) لیگ کا ہے۔

عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی کی تنقید کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ان کا شو ایک فلاپ شو تھا اور ان کے لئے اللہ سے ہدایت کی دعا کرتا ہوں۔

مقبول خبریں