آئی پی ایل کرپشن میچ میں ایک اور بڑی وکٹ گرگئی سندر رامن مستعفی

سندررامن آغاز سے ہی آئی پی ایل کے ساتھ اور سابق چیئرمین للت مودی کے دائیں ہاتھ تھے


Sports Desk November 04, 2015
سندررامن آغاز سے ہی آئی پی ایل کے ساتھ اور سابق چیئرمین للت مودی کے دائیں ہاتھ تھے، فوٹو: فائل

آئی پی ایل کرپشن میچ میں ایک اور بڑی وکٹ گرگئی، لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سندر رامن سپریم کورٹ کی لودھا کمیٹی کے سامنے 15 نومبر کوپیشی سے قبل ہی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

گذشتہ روز ناگپور میں آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر سے ملاقات میں سندر رامن کے استعفے سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ششانک کی جانب سے ہی رامن کو پیغام بھجوایاگیا تھا کہ وہ از خود مستعفی ہوجائیں ورنہ 9 نومبر کی بورڈ میٹنگ میں انھیں باقاعدہ طور پر استعفیٰ دینے کو کہا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سندررامن آغاز سے ہی آئی پی ایل کے ساتھ اور سابق چیئرمین للت مودی کے دائیں ہاتھ تھے، مگر ان کے خلاف ہواؤں کا رخ دیکھ کر این سری نواسن کے کیمپ میں چلے گئے،2013 کے کرپشن کیس میں ان کا نام بارہا سامنے آیا تھا۔

مقبول خبریں