کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار ترجمان رینجرز

ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک November 23, 2015
ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ترجمان رینجرز، فوٹو: فائل

RAWALPINDI: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 4 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر میں جاری آپریشن میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ رینجرز کی تازہ کارروائی میں 4 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں

کراچی میں جاری آپریشن میں مزید تیزی کے بعد رینجرز نے 4 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ظہیر عرف پیالہ، عامر، بابر عرف چنگاری اور ہارون عرف کالا شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم ظہیر 6، عامر3، بابر اور ہارون ایک ایک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد گزشتہ روز ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی زیرصدارت کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مقبول خبریں