جاوید میانداد اور یوسف بھی نائٹ ٹیسٹ کے حامی تجربے کو اہم قدم قرار دیدیا

اگر ٹیسٹ کرکٹ کی بنیادی اسپرٹ قائم رہتی ہے تو میں اس تجربے کی مکمل حمایت کرتا ہوں،محمد یوسف


Sports Desk November 27, 2015
اگر ٹیسٹ کرکٹ کی بنیادی اسپرٹ قائم رہتی ہے تو میں اس تجربے کی مکمل حمایت کرتا ہوں،محمد یوسف:فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد اور محمد یوسف نے بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ تجربے کی حمایت کردی۔

جاوید میانداد کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کی ٹوئنٹی 20 کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مگر یہی فارمیٹ کرکٹ کو ایک خوبصورت اور مسابقتی کھیل بناتا ہے، نائٹ ٹیسٹ سے کراؤڈ کی اسٹیڈیم میں واپسی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب کیری پیکر نے ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچز کا تصور دیا تو سب نے اعتراضات کی بوچھاڑ کردی تھی ، میں سمجھتا ہوں کہ اگر ایڈیلیڈ میں کیا جانے والا تجربہ کامیاب رہتا ہے تو ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت میں انتہائی اضافے کا باعث بنے گا جب کہ محمد یوسف نے کہا کہ اگر ٹیسٹ کرکٹ کی بنیادی اسپرٹ قائم رہتی ہے تو میں اس تجربے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

مقبول خبریں