ٹشوپیپرزسے پٹرول بنانے والی پاکستانی طالبہ کوملکہ برطانیہ’’ینگ لیڈر‘‘ ایوارڈ دیں گی

ایک کلوگرام ٹشو پیپرز سے 6 ملی لیٹر تک پٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے، زینب


INP December 12, 2015
ایک کلوگرام ٹشو پیپرز سے 6 ملی لیٹر تک پٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے، زینب:فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: پاکستان کی بیٹی اور مغلپورہ لاہور کی رہائشی زینب نے استعمال شدہ ٹشو پیپرز سے پٹرول بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

زینب کے اس کارنامے پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے اس 26 سالہ پاکستانی بیٹی کو ینگ لیڈر کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ زینب نے بتایا کہ ایک کلوگرام ٹشو پیپرز سے 6 ملی لیٹر تک پٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ زینب پاکستان کی پہلی خاتون ہوں گی جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا جب کہ ملکہ برطانیہ جون 2016 میں انہیں یہ ایوارڈ دیں گی۔

مقبول خبریں