مسلسل 99 ٹیسٹ میں شرکت برینڈن میک کولم نے ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑدیا

برینڈن میک کولم نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو بھی ہیملٹن کے میدان سے کیا تھا


Sports Desk December 19, 2015
ڈیبیو سے لگاتارکھیلنے میں برینڈن میک کولم سرفہرست ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کپتان برینڈن میک کولم نے مسلسل99 ویں ٹیسٹ میچ میں شرکت کرکے ابراہم ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑدیا۔

ڈونیڈن ٹیسٹ میں شرکت سے انھوں نے جنوبی افریقی بیٹسمین کے لگاتار 98 میچز کھیلنے کا ریکارڈ برابر کیا تھا،اب سری لنکا کے خلاف ہیملٹن ٹیسٹ کے لیے فیلڈ میں قدم رکھ کر وہ ان سے آگے بڑھ گئے، حیران کن طور پر برینڈن نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو بھی ہیملٹن میں کیا تھا اور اب ریکارڈ بھی اس میدان پر قائم کیا، کیریئر میں سب سے زیادہ مسلسل 153 میچز کھیلنے کا ریکارڈ ایلن بارڈرکے قبضے میں ہے، ڈیبیو سے لگاتارکھیلنے میں برینڈن سرفہرست ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں