سیریز کے حوالے سے بھارت کا ’’غیر تحریری‘‘ جواب آگیا

انوراگ ٹھاکر نے باہمی مقابلوں کو عملی طور پر خارج از امکان قرار دیدیا۔


Sports Desk December 20, 2015
اگلے ہفتے اجازت مل بھی گئی تو میزبانی کیلیے تیاری نہیں ہوسکے گی،ٹھاکر فوٹو:اےایف پی/فائل

پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کا ''غیر تحریری'' جواب آگیا، ایک ایک کرکے کئی روز انتظارکی اذیت میں مبتلارکھنے والے بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے باہمی مقابلوں کو عملی طور پر خارج از امکان قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم او یو کے تحت پاکستان اور بھارت کے مابین آئندہ 8سال میں 6 سیریز طے ہوئیں، ان میں سے پہلی کی میزبانی پی سی بی کو رواں ماہ یواے ای میں کرنا تھی، روایتی حریف ٹیموں کو 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنا تھے، مگر بی سی سی آئی نے حکومتی اجازت کو جواز بنائے رکھا اور کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہ آسکا۔

اب گزشتہ روز سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کمال مہارت سے ایم او یو کی خلاف ورزی پر کسی معذرت کا اظہار کرنے کے بجائے پی سی بی کی معذوری کا رونا رودیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر حکومت اگلے ہفتے میں اجازت دے بھی دے تو عملی طور پر اتنے کم وقت میں سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا، باہمی مقابلوں کی میزبانی کا انتظام تو بہرحال پی سی بی کو ہی کرنا ہے۔

مقبول خبریں