چوہدری سرور کا تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان باضابطہ رد عمل نہیں دیا

چوہدری سرور نے باضابطہ طور پراس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔


Numainda Express January 13, 2016
چوہدری سرور نے باضابطہ طور پراس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔:فوٹو؛فائل

سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سرورایک مرتبہ پھر اپنی موجودہ سیاسی جماعت تحریک انصاف کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ چوہدری سرور تحریک انصاف چھوڑنے کیلیے ساتھیوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ انھیں اس وقت بڑا دھچکا لگا جب پارٹی کے تنظیمی الیکشن میں انھوں نے پنجاب کی صدارت کیلیے امیدوار بننے کا فیصلہ کیا تو پنجاب بھر کے رہنماؤں اور کارکنوں کی اکثریت نے ان کی مخالفت کی۔

ان رہنماؤں اور کارکنوں کو چوہدری سرور کے انداز سیاست بالخصوص ان کے ذاتی اسٹاف کے نامناسب رویے کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ چوہدری سرور نے باضابطہ طور پراس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 

مقبول خبریں