مسلسل غیرحاضری خواجہ آصف کے رواں سیشن میں سینیٹ داخلے پرپابندی

ایک فرد ایوان کویرغمال نہیں بناسکتا،چئیرمین سینیٹ


Numainda Express January 22, 2016
ایک فرد ایوان کویرغمال نہیں بناسکتا،چئیرمین سینیٹ:فوٹو: فائل

چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے وزیر دفاع خواجہ آٓصف کی مسلسل غیرحاضری پررواںسیشن میں ان کے سینیٹ اجلاس میں شرکت کرنے پر پابندی لگادی۔

جمعرات کواجلاس میں وزیردفاع کی جانب سے 31 دسمبر 2015 ء کو چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے کیے گئے افغانستان کے دورے سے متعلق بیان پر بحث ہوناتھی لیکن اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے اعتراض کیاکہ وزیر دفاع ایوان میں نہیں ہیں بتایاجائے وزیر دفاع کو آرمی چیف نے اپنے دورے پر بریفنگ دی یاکسی اسٹاف افسر نے دی۔

اس کے بعد ہی بحث میں حصہ لوں گا،جس پر وزیرمملکت عابد شیر علی کھڑے ہوئے اور انھوں نے کہاکہ وزیر دفاع خواجہ آصف مجھے کہہ کرگئے کہ بحث شروع کرائی جائے میں پوائنٹس نوٹ کرلوں گاجس کے بعدتحریر ی طور پر ایوان کو جواب سے آگاہ کر دیاجائیگاجس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ایک فرد ایوان کویرغمال نہیں بناسکتا۔ وزیر دفاع کو معلوم تھاکہ آج کارروائی میں ان سے متعلق ایجنڈاہے سیکریٹریٹ نے بھی انھیں باقاعدہ طور پر آگاہ کیا تھا۔

میری رولنگز کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے انھوں نے قواعد میں موجود اپنے اختیارات پڑھ کر سناتے ہوئے رواں اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

مقبول خبریں