اسلام آباد میں بیٹھ کر دوسروں پر تنقید کرنا آسان ہوتا ہے مولا بخش چانڈیو

عزیربلوچ کی گرفتاری سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ، مولا بخش چانڈیو


ویب ڈیسک February 06, 2016
تصویروں کی بنیاد پر مقدمات نہیں بنتے ، مولا بخش چانڈیو فوٹو؛ فائل

صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر دوسروں پر تنقید کرنا آسان ہوتا ہے لیکن مسائل سے آگاہی کےلئے میدان میں آنا پڑتا ہے۔

ٹنڈومحمد خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر دلی افسوس ہے ۔ سندھ حکومت نے تھر کی خوشحالی اور ترقی کےلئے بہت سے اقدامات بھی کئے ہیں ۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ کچھ کمی باقی ہے اور مزید کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن اسلام آباد میں بیٹھے کچھ افراد کی جانب سے ہم پر تفقید کی جارہی ہے ۔ باہر بیٹھ کر تنقید کرنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن مسائل کو قریب سے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ہم نے تھر کی خوشحالی کے لئے کیا اقدامات کئے

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور وہاں کا ہر باسی بشمول عزیر بلوچ پارٹی کا کارکن ہو سکتا ہے، پارٹی چھوڑنے کے بعد ہم کسی کے عمل کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے عزیر بلوچ کا چرچا ہورہا ہے اور ہمیں ڈرانے کی کوشش اورتصویروں کی بنیاد پر مقدمات بنانے کوشش کی جارہی ہے لیکن سب جان لیں کہ عزیربلوچ کی گرفتاری سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ۔

 

مقبول خبریں