اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی بھاری تعداد میں اسلحہ و بارودی سرنگیں برآمد

کارروائی میں7 مارٹر گولے ،50 فیوز،5 دستی بم اورہزاروں کی تعداد میں کارتوس سمیت 104راکٹ گولے برآمد کیے ،سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک February 16, 2016
کارروائی میں7 مارٹر گولے ،50 فیوز،5 دستی بم اورہزاروں کی تعداد میں کارتوس سمیت 104راکٹ گولے برآمد کیے ،سیکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

تورسمت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی سرنگیں برآمد کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورکزئی ایجنسی کےعلاقے تورسمت میں سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحے سمیت بارودی سرنگیں برآمد کرلیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں 7 مارٹر گولے، 50 فیوز، 5 دستی بم اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس،104 راکٹ گولے کالعدم تبظیم کے کمانڈر کے ٹھکانے سے برآمد کیےگئے جب کہ کارروائی میں بارودی سرنگیں بھی پکڑی گئیں ہیں۔

مقبول خبریں