ریٹائرمنٹ کا فیصلہ دھونی کو خود کرنے کا موقع ملنا چاہیے روی شاستری

دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خود چھوڑا لہٰذا ہمیں ٹی 20 میں بھی ان پر زور نہیں دینا چاہیے، روی شاستری


Sports Desk February 20, 2016
دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خود چھوڑا لہٰذا ہمیں ٹی 20 میں بھی ان پر زور نہیں دینا چاہیے، روی شاستری۔ فوٹو: فائل

BEIJING: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ خراب بیٹنگ فارم کے باوجود دھونی کو اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔

انھوں نے کپتان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، میڈیا کے سوال پر شاستری نے کہا کہ جب کوئی بہت عرصے تک ٹیم کیلیے اچھے نتائج دیتا رہا ہو تو پھر اسے اپنے مستقبل کا فیصلہ بھی خود کرنے کا حق ملنا چاہیے، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو خود چھوڑدیا جبکہ کوئی یہ توقع بھی نہیں کررہا تھا، لہٰذا ہمیں ٹی 20 میں بھی ان پر زور نہیں دینا چاہیے، اگروہ خود کو اچھاخیال کرتے ہیں تو انھیں موجود رہنا چاہیے۔

مقبول خبریں