پراٹھے کم کھاؤ کھیل پر توجہ دو چیئرمین کرکٹ بورڈ کا ٹیم کا مشورہ

بھارت سے میچ ہمیشہ سخت ہوتا ہے تاہم اس کا اضافی دباؤ لینے کے بجائے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں، شہریار خان


Sports Desk February 26, 2016
بھارت سے میچ ہمیشہ سخت ہوتا ہے تاہم اس کا اضافی دباؤ لینے کے بجائے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں، شہریار خان۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی کرکٹرز کو پراٹھے کم کھانے کا مشورہ دیدیا۔

ڈھاکا میں موجود سابق سفارتکار نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے میچ ہمیشہ سخت ہوتا ہے تاہم اس کا اضافی دباؤ لینے کے بجائے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں، انھوں نے پلیئرز کو یہ ہدایت بھی کی کہ خود کو فٹ اور ہلکا پھلکا رکھنے کیلیے پراٹھے زیادہ نہ کھائیں۔

یاد رہے وسیم اکرم نے بھی اس طرح کا ڈائیٹ پلان پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کو دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی خوراک میں دیسی گھی کا استعمال بہت کم کرا دیا تھا۔

مقبول خبریں