عامر کی اعتراف جرم پر مبنی ویڈیو نوجوان کرکٹرز کو ڈرانے میں کارآمد

خصوصی ویڈیو میں اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے ساتھ اس کے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہیں، آئی سی سی


Sports Desk March 07, 2016
خصوصی ویڈیو میں اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے ساتھ اس کے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہیں، آئی سی سی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کی اعتراف جرم پر مبنی فلم نوجوان کرکٹرز کو ڈرانے میں کارآمد ثابت ہورہی ہے۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن چیف رونی فلینگن کا کہنا ہے کہ عامر نے خصوصی ویڈیو تیار کرائی جس میں وہ اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے ساتھ اس کے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہیں، اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو کرپشن سے باز رکھنے میں کافی مدد مل رہی اور ہمارے اینٹی کرپشن لیکچرز کے نصاب کا اہم جزو بھی ہے۔

مقبول خبریں