بھارت کے نرالے انداز پاکستانی کمنٹیٹر کو غلط شہروں کا ویزا جاری کردیا

بھارتی ہائی کمیشن نے محمد ادریس کو نئی دہلی اور ممبئی کا ویزا جاری کردیا۔


Sports Desk March 14, 2016
بھارتی ہائی کمیشن نے محمد ادریس کو نئی دہلی اور ممبئی کا ویزا جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی کرکٹ کمنٹیٹر محمد ادریس کا ایسے شہروں کو ویزا جاری کردیا جہاں قومی ٹیم کا کوئی میچ ہی شیڈول نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد ادریس کو بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے نئی دہلی اور ممبئی کا ویزا دیاگیا ہے، محمد ادریس نے بھارت میں جاری ورلڈ ٹی 20 کے دوران پاکستان میچز کی کمنٹری کرنے کیلیے نجی ریڈیو اسٹیشن سے معاہدہ کیا ہے، پاکستان اپنے گروپ کے دونوں ابتدائی میچز اب کولکتہ میں کھیلے گی جب کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے مقابلوں کے لیے اسے موہالی جانا ہوگا، پاکستانی کمنٹیٹر کا کہنا ہے کہ اس صورتحال پر شش و پنج کا شکار ہوں۔

مقبول خبریں