پاک بھارت مقابلے پر 3 ہزار کروڑ روپے کا جوا کھیلا گیا

بھارتی ٹیم ہی بکیز کی فیورٹ اور اس کیلیے 0.55 کا ریٹ آفر کیا گیا، پاکستان کی جیت پر 1.55 کا ریٹ تھا۔


Sports Desk March 20, 2016
بھارتی ٹیم ہی بکیز کی فیورٹ اور اس کیلیے 0.55 کا ریٹ آفر کیا گیا، پاکستان کی جیت پر 1.55 کا ریٹ تھا۔فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے موقع پر بھارتی سٹہ مارکیٹ اپنے عروج پر رہی، ایک اندازے کے مطابق اس مقابلے پر 3 ہزار کروڑ روپے کا جوا کھیلا گیا۔

سیکیورٹی ایجنسیز کی کڑی نگرانی کے باوجود مختلف علاقوں سے آن لائن شرطیں قبول کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا، ممبئی میں خاص طور پر جواریوں میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔ اس مقابلے میں بھارتی ٹیم ہی بکیز کی فیورٹ اور اس کیلیے 0.55 کا ریٹ آفر کیا گیا، پاکستان کی جیت پر 1.55 کا ریٹ تھا۔

مقبول خبریں