شعیب اختر نے بھارتی اینکر کو جھاڑ پلادی

آپ یہاں مجھ سے میری رائے جاننے کیلیے بیٹھے ہیں یا تضحیک کرنے کیلیے؟ شعیب بھارتی اینکر پر برس پڑے


Sports Desk March 21, 2016
آپ یہاں مجھ سے میری رائے جاننے کیلیے بیٹھے ہیں یا تضحیک کرنے کیلیے؟ شعیب بھارتی اینکر پر برس پڑے۔ فوٹو: فائل

سابق اسپیڈ مرچنٹ شعیب اختر نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد مذاق اڑانے والے بھارتی ٹی وی اینکر جیتن سپرو کو جھاڑ پلادی۔

براہ راست پروگرام میں کمرشل بریک کے بعد جیتن، شعیب اختر سے سوال کرنے سے قبل پس منظر میں چلنے والے 'موقع موقع' والے گانے پر مسکرائے، اس پر شعیب اختر غصے میں آگئے، انھوں نے کہا کہ ' آپ یہاں مجھ سے میری رائے جاننے کیلیے بیٹھے ہیں یا تضحیک کرنے کیلیے؟ آپ مجھے یہاں اسٹوڈیو بلاکرمذاق کا نشانہ نہیں بناسکتے۔

مقبول خبریں