کبھی نہ کبھی ہم بھی ہاریں گے پاکستان کیخلاف کامیابی پر دھونی کا پرانا راگ

’اگرپاکستان کو ورلڈ کپ میچزمیں 11 بار ہرانے پر ہمیں فخر ہے تو یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم کبھی نہ کبھی پاکستان سےہاریں گے‘


Sports Desk March 21, 2016
’اگرپاکستان کو ورلڈ کپ میچزمیں 11 بار ہرانے پر ہمیں فخر ہے تو یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم کبھی نہ کبھی پاکستان سےہاریں گے‘۔ فوٹو: فائل

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اب اس سوال کے عادی ہوگئے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے بھارتی ٹیم پاکستان کو عالمی مقابلوں میں جیتنے ہی نہیں دیتی؟

وہ ایک عرصے سے یہ سوال سنتے آئے ہیں اور ہر بار ان کا جواب ایک ہی ہوتا ہے کہ کبھی نہ کبھی ہم بھی ہاریں گے، پاکستان کو ایڈن گارڈنز میں پہلی بار محدود اوورز کی کرکٹ میں شکست دینے اور عالمی مقابلوں میں پاکستان سے نہ ہارنے کی روایت برقرار رکھنے کے بعد جب دھونی میڈیا کے سامنے آئے تو ایک بار پھر یہی سوال ہوا کہ آخر بھارتی ٹیم ایسا کیا کرتی ہے کہ اسے پاکستان کے خلاف شکست نہیں ہوتی ہے، اس پر دھونی نے بڑے اطمینان سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کو ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں 11 بار ہرانے پر جہاں ہمیں فخر ہے تو یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہم کبھی نہ کبھی پاکستان سے ہاریں گے، ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ ہم مسلسل جیتتے ہی رہیں۔

مقبول خبریں