ناکامی پر بھارتیوں کا غصہ کم نہیں ہوسکا کوہلی سے اختتامی اوورکرانے پرگنگولی ناخوش

اگر میں دھونی کی جگہ ہوتا تو 19 واں اور 20 واں اوور اپنے بہترین بولرز سے کرواتا، گنگولی


Sports Desk April 04, 2016
اگر میں دھونی کی جگہ ہوتا تو 19 واں اور 20 واں اوور اپنے بہترین بولرز سے کرواتا، گنگولی۔ فوٹو: فائل

ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے، سابق کپتان ساروگنگولی نے دھونی کی جانب سے آخری اوور ویرات کوہلی کو تھمانے پر شدید تنقید کی ہے۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر باتیں کرنا بہت آسان مگر فیلڈ میں ویسا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے پھر بھی اگر میں دھونی کی جگہ ہوتا تو کبھی بھی آخری اوور کوہلی کو نہ دیتا بلکہ 19 واں اور 20 واں اوور اپنے بہترین بولرز سے کرواتا۔ گنگولی نے مزید کہا کہ میں اس شکست کے باوجود اب بھی دھونی کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں، کوئی بھی شخص غلطیوں سے مبرا نہیں ہوتا۔

مقبول خبریں