دھونی سے صرف اچھی چیزیں سیکھیں لیکن آئیڈیل راشد اور معین ہی ہیں سرفراز

دھونی میں یہ خوبی ہےکہ وہ بہترین میچ فنشرہونےکیساتھ ٹیم کی کامیابی کیلیےغیرروایتی اقدامات سےبھی گریز نہیں کرتے، سرفراز


Sports Desk April 06, 2016
دھونی میں یہ خوبی ہےکہ وہ بہترین میچ فنشرہونےکیساتھ ٹیم کی کامیابی کیلیےغیرروایتی اقدامات سےبھی گریز نہیں کرتے، سرفراز۔ فوٹو: فائل

سرفراز احمد نے واضح کیا کہ انھوں نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے صرف اچھی چیزیں سیکھیں، ان کے آئیڈیل بدستور راشد لطیف اور معین خان ہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک وکٹ کیپر میچ صورتحال کا زیادہ بہتر انداز میں جائزہ لے رہا ہوتا اور اہم فیصلے کرسکتا ہے، دھونی میں یہ خوبی ہے کہ وہ بہترین میچ فنشر ہونے کے ساتھ ٹیم کی کامیابی کیلیے غیرروایتی اقدامات سے بھی گریز نہیں کرتے، میں ان کو پسند ضرور کرتا ہوں مگر وکٹ کیپنگ میں میرے آئیڈیل راشد لطیف اور معین خان ہی ہیں۔

نئے ٹوئنٹی 20 سرفراز احمد کا کہناہے کہ جو ٹیم کیلیے کھیلے وہی میرا فیورٹ ہوگا، میں ذاتی پسند نا پسند پر یقین نہیں رکھتا، صرف اچھے پلیئر کو ہی موقع دیا جائیگا۔

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ون ڈے کپتانی کے بارے میں نہیں سوچ رہا، فی الحال دیگر فارمیٹس میں اپنی جگہ مستحکم کرنے اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر توجہ مرکوز رکھوں گا، یاد رہے کہ مختصر طرز میں اظہر علی پاکستان کی قیادت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں