پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سب سے زیادہ فیس بک پر چھایا رہا

پاک بھارت مقابلے کے بارے میں 82 لاکھ افراد نے فیس بک پر تبصرے، شیئرنگ وغیرہ کیں۔


Sports Desk April 07, 2016
پاک بھارت مقابلے کے بارے میں 82 لاکھ افراد نے فیس بک پر تبصرے، شیئرنگ وغیرہ کیں۔ فوٹو: فائل

ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سب سے زیادہ فیس بک پر چھایا رہا۔

سوشل میڈیا سائٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اس ایک مقابلے کے بارے میں 82 لاکھ افراد نے فیس بک پر تبصرے، شیئرنگ وغیرہ کیں، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کے حوالے سے فیس بک پر 61 لاکھ لوگوں نے بحث، شیئرنگ وغیرہ میں حصہ لیا، فیس بک یوزرز میں سب سے زیادہ جن پلیئرز کا تذکرہ رہا ان میں شاہد آفریدی، ویرات کوہلی، دھونی، کرس گیل، روہت شرما، تمیم اقبال اور جوئے روٹ شامل ہیں۔

مقبول خبریں