جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پررینجرزکا چھاپہ 5 افراد گرفتار

گرفتار ہونے والے پانچوں افراد کاتعلق جامعہ کراچی کےشعبہ اکاؤنٹس سے ہے، سیکیورٹی ایڈوائزر


ویب ڈیسک April 15, 2016
چھاپے کے دوران رینجرز نے متعدد دفتار کی تلاشی لی اور5 افرادکوحراست میں لیا۔فوٹو:فائل

SUKKUR: جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک میں رینجرز کی بھاری نفری پہنچی جہاں بلاک کے داخلی اور خارجی راستے بند کرتے ہوئے دفاتر کی تلاشی کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے اچانک جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے وہاں تلاشی لینا شروع کردی جب کہ اہلکاروں نے ایڈمن بلاک کے مختلف کمروں میں چھان بین بھی کی جس کے بعد 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر خالدعراقی نے 5 افراد کوحراست میں لینےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پانچوں افراد کاتعلق جامعہ کراچی کےشعبہ اکاؤنٹس سے ہے جب کہ شعبہ اکاونٹ میں کارروائی کی وجوہات کا کوئی علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے کل ہونے والے کانووکیشن کے باعث تعلیمی سرگرمی آج کے لئے بند کی تھی۔

مقبول خبریں