کیوی و آسٹریلوی کرکٹرز بھی بھارت میں ماڈلنگ کرنے لگے

ولیمسن اور بولٹ نے وارنر اور شیکھردھون کے ہمراہ ملبوسات بنانے والی فرم کیلیے ’ فوٹو شوٹ ‘ میں حصہ لیا۔


Sports Desk April 16, 2016
ولیمسن اور بولٹ نے وارنر اور شیکھردھون کے ہمراہ ملبوسات بنانے والی فرم کیلیے ’ فوٹو شوٹ ‘ میں حصہ لیا۔ فوٹو: فائل

کیوی و آسٹریلوی کرکٹرز بھی بھارت میں ماڈلنگ کرنے لگے۔

ولیمسن اور ٹرینٹ بولٹ نے ڈیوڈ وارنر اور بھارتی اسٹار شیکھردھون کے ہمراہ ملبوسات بنانے والی فرم کیلیے ' فوٹو شوٹ ' میں حصہ لیا، مذکورہ کمپنی آئی پی ایل میں ان کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی اسپانسر بھی ہے۔

کیوی فاسٹ بولر بولٹ نے اس موقع پرکہا کہ میں خود فیشن کا دلدادہ اور موقع کی مناسبت سے ملبوسات اور دیگر چیزوں کا چنائو کرتا ہوں ، میں اپنے بالوں کے اسٹائل پر بھی خاص توجہ دیتا ہوں، ولیمسن کا مزاج اس کے برعکس ہے، انھوں نے کہا کہ میں فیشن میں اتنی دلچسپی نہیں لیتا جس کی وجہ سے ساتھی پلیئرز میرا مذاق اڑاتے تھے۔

مقبول خبریں