ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس 17اپریل کوپاکستان آئینگی

ماریشس کی صدرکے دورے میں دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی تجاویزاوردیگر متعلقہ معاملات پرغور ہوگا،ترجمان


Numainda Express April 16, 2016
ماریشس کی صدرکے دورے میں دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی تجاویزاوردیگر متعلقہ معاملات پرغور ہوگا،ترجمان:فوٹو : فائل

صدر ممنون حسین کی دعوت پر موریشیس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس 17 سے20 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موریشیس کی صدر اپنے دورے میںصدر ممنون حسین سے ملاقات کرینگی جس میں باہمی دلچسپی کے امورکے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر گفتگوہوگی۔ ترجمان کے مطابق ماریشس کی صدرکے دورے میں دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی تجاویز اور دیگر متعلقہ معاملات پر غور کریں گے۔

مقبول خبریں