نوازشریف فوج کو عالمی سطح پر بدنام کرکے ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں عمران خان

نوازشریف کی حکومت نے پاکستان میں ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری خاموش اختیار کی، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک April 21, 2016
نوازشریف کی حکومت نے پاکستان میں ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری خاموش اختیار کی، چیئرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

GENEVA: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے اقدامات سے فوج کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے لیکن نوازشریف عالمی سطح پر فوج کو بدنام کرکے ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے اقدامات سے فوج کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے لیکن نوازشریف عالمی سطح پر فوج کو بدنام کرکے ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بھارت کے خلاف ایک بیان بھی نہیں دیا یہاں تک کہ پاکستان میں 'را' ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت نے خاموش اختیار کی جب کہ بھارت سے کہا جارہا تھا کہ ہم تو آپ کے دوست ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی نکالی جس کی قیادت ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کی۔ اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ پوری قوم کا مطالبہ ہے، وزیراعظم پر الزامات کی تحقیقات کی جائے اور شفاف تحقیقات کے لیے وزیراعظم کا استعفیٰ ضروری ہے۔

مقبول خبریں