وقاریونس نے ماضی کے ساتھی وسیم اکرم کو خود سے بڑا بولر قراردیدیا

آسٹریلیا نے اپنی ویب سائٹ پر دونوں پلیئرز کے درمیان ایک پول کرایا جس میں حیران کن طور پر وقاریونس کو زیادہ ووٹ ملےتھے


Sports Desk May 08, 2016
آسٹریلیا نے اپنی ویب سائٹ پر دونوں پلیئرز کے درمیان ایک پول کرایا جس میں حیران کن طور پر وقاریونس کو زیادہ ووٹ ملےتھے:فوٹو: فائل

سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے ماضی کے اپنے ٹیم میٹ وسیم اکرم کو خود سے بڑا بولر قرار دیدیا۔

دونوں کے درمیان کھیل کے دنوں میں بھرپور مسابقت رہی، بعد میں بھی یہ بحث جاری رہی کہ ان میں سے زیادہ اچھا بولر کون تھا۔ اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ویب سائٹ پر دونوں پلیئرز کے درمیان ایک پول کرایا جس میں حیران کن طور پر وقاریونس کو زیادہ ووٹ ملے، جس پر حال ہی میں پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہونے والے وقار نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وسیم اکرم ان سے کہیں زیادہ بہتر بولر تھے۔

مقبول خبریں