بالی ووڈ نگری میں شاہ رخ اورعامر خان سے مقابلہ نہیں کررہا سلمان خان

باصلاحیت نوجوانوں کی فلم نگری میں آمد کے بعد مزید محنت کرنا ہوگی، اداکار


ویب ڈیسک May 11, 2016
باصلاحیت نوجوانوں کی فلم نگری میں آمد کے بعد مزید محنت کرنا ہوگی، اداکار فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کا کہنا ہے کہ ہم تینوں اداکاروں شاہ رخ، عامر اور مجھے ہمیشہ ایک دوسرے سے مد مقابل ہی سمجھا گیا ہے لیکن میں بالی ووڈ انڈسٹری میں شاہ رخ اورعامر سے مقابلہ نہیں کر رہا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان کا کہنا نے کہ بالی ووڈ نگری میں ہمیشہ ہم تینوں اداکاروں کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہی سمجھا گیا ہے لیکن میں عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں کر رہا تاہم شائقین تینوں خانز کو ان کے کام کی وجہ سے ایک دوسرے کے مدمقابل سمجھتے ہیں۔

دبنگ خان سے جب فلم نگری میں مشکلات کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کرئیرکے آغازکے وقت کامیابی کے لیے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اب فلم انڈسٹری میں باصلاحیت نوجوان اداکاروں کی آمد کے بعد مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکلات وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھیں گی لیکن زیادہ مشکلات ہونا بہتربھی ہے جس سے ہم اپنی اداکاری اور اپنے سینما کو مزید بہترکرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم "سلطان" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مد مقابل اداکارہ انوشکا شرما ہوں گی۔

مقبول خبریں