3 تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے رحجان ٹیسٹ کا انعقاد

دائودکالج کے ٹیسٹ میں 2700 امیدوارشریک ،2دسمبر کو میرٹ لسٹ جاری ہوگی


Staff Reporter November 19, 2012
یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کے نتائج آئندہ تین روزمیں جاری کردیے جائیں گے۔ فوٹو: ایکسپریس

LOS ANGELES: سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی میں پانچ شعبوں میں بی ایس ( بیچلرآف اسٹڈیز ) میںداخلوں کے لیے بھی رجحان ٹیسٹ کا انعقاد یونیورسٹی میں کیا گیا تھا۔

150 نشستوں کیلیے منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں 450 امیدوارشریک ہوئے،یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کے نتائج آئندہ تین روزمیں جاری کردیے جائیں گے،دوسری جانب دائودکالج میں بی ای کے داخلوں کے لیے رجحان ٹیسٹ محمد علی جناح یونیورسٹی میں منعقد ہوا ، ٹیسٹ میں 2700 امیدوار شریک ہوئے،،محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرعبدالوہاب کے مطابق 2دسمبرتک دائود انجینئرنگ کالج کی حتمی میرٹ لسٹ جاری کردی جائے گی۔

علاوہ ازیں سرسید یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ ایکسپوسینٹرمیں منعقد ہوا جس میں کمپیوٹر سائنس کے علاوہ انجینئرنگ کے5شعبوں میں760 نشستوں کے لیے4 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا ، داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے رجسٹرار شاہ محمود ایچ سید نے سینٹر کا دورہ کیا ،انھوں نے بتایا کہ 19نومبر سے یونیورسٹی کیمپس میں امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے جو 22 نومبر تک جاری رہیں گے ، داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروںکی فہرست 8دسمبر کو یونیورسٹی کیمپس کے نوٹس بورڈزاور ویب سائٹ www.ssuet.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکے گی ۔

مقبول خبریں